0
Monday 30 Apr 2012 16:46

القاعدہ نے فرمان علی شنواری کو پاکستان میں اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا

القاعدہ نے فرمان علی شنواری کو پاکستان میں اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ القاعدہ نے فرمان علی شنواری کو پاکستان میں اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ پیر کو بھارتی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے دعوۃ ونگ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ فرمان علی شنواری کو پاکستان میں اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے اور ان کی تقرری القاعدہ کے اعلیٰ قیادت کی منظوری اور مشاورت سے کی گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرمان علی شنواری کی پاکستان کے قبائلی علاقوں کے حوالے سے وسیع علم اور گزشتہ سال 9 فروری کو شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے رہنما بدر منصور کے قریبی ساتھی ہونے کی بناء پر تقرری کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن اور بدر منصور نے اسلام کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی۔

واضح رہے کہ فرمان علی شنواری کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے اور وہ انگلش اور کمپیوٹر میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق فوگا خیل کے شنواری قبیلے سے ہے اور ان کے پانچ بھائی ہیں۔ شنواری نے ڈگری کالج لنڈی کوتل سے کیمیا اور بیالوجی میں بی ایس سی کی اور پشاور یونیورسٹی میں فرسٹ ڈویژن میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ فرمان علی شنواری لنڈی کوتل کے کئی نجی سکولوں میں استاد کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 157831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش