0
Monday 30 Apr 2012 19:14
کھانے پينے کی اشيا پر امريکی پابنديوں کا اطلاق نہيں

ايران سے گندم و چاول کے بدلے يوريا و ڈی اے پی کھاد ليں گے، پاسکو

ايران سے گندم و چاول کے بدلے يوريا و ڈی اے پی کھاد ليں گے، پاسکو
اسلام ٹائمز۔ پاسکو کے ايم ڈي ميجر جنرل سہيل شفقات کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ايران کو 10 لاکھ ٹن گندم اور 2 لاکھ ٹن چاول کي برآمد 20 مئي سے شروع کر دي جائے گي، اس کے بدلے يوريا اور ڈي اے پي کھاد ليں گے۔ لاہور ميں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ايم ڈي پاسکو ميجر جنرل سہيل شفقات کا کہنا تھا کہ کھانے پينے کي اشيا پر امريکي پابنديوں کا اطلاق نہيں ہوتا، دونوں ممالک بارٹر معاہدے کے تحت تجارت کرنے جا رہے ہيں، لين دين پيسے سے نہيں ہو گا۔ پاسکو نے چند ماہ کے دوران پراني گندم کي فروخت اور ديگر معاملات سے قومي خزانے کو 40 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچايا، آج پاسکو منافع بخش ادارہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث گندم خريداري مہم يکم کي بجائے 7 مئي سے شروع ہو گي، پہلي ترجيح 12 ايکڑ والے چھوٹے کاشت کاروں کو دي جائے گي۔
خبر کا کوڈ : 157861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش