0
Monday 30 Apr 2012 19:47

وزیر اعظم کیخلاف تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی، قائممقائم چیف الیکشن کمشنر

وزیر اعظم کیخلاف تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی، قائممقائم چیف الیکشن کمشنر
اسلام ٹائمز۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کا مختصر فیصلہ موصول ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن دو آئینی ادارے ہیں، وزیراعظم سے متعلق تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد آئین اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں صاف و شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہیں۔ کمیشن کا عملہ کم ہے، فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کے انعقاد میں دیگر اداروں کا تعاون ضروری ہوگا۔ سیمینار میں ملک بھر کے الیکشن کمیشن کے عہدیداران، نادرا اور شماریات کے حکام نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 157869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش