0
Monday 30 Apr 2012 21:57

پاکستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف آسٹریلیا میں پاکستانی سفارتخانہ کا گھیراؤ اور دھرنا

پاکستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف آسٹریلیا میں پاکستانی سفارتخانہ کا گھیراؤ اور دھرنا
اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا میں مقیم سینکڑوں پاکستانیوں نے اہل تشیع کی نسل کشی کے خلاف پاکستانی سفارتخانے کے سامنے پرامن احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد بشمول بچے و خواتین کے علاوہ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے افراد بھی شامل تھے۔ مظاہرین پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بالعموم اور بالخصوص گلگت بلتستان، خیرپور، پاراچنار، کراچی، اور کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین میں پاکستانی سفارتحانے کو یاداشت پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن سفارت خانے کے عملے اور پاکستانی سفیر نے یاداشت لینے سے انکار کیا، جس پر مظاہرین نے سفارت خانے کا گھیراؤ کرکے احتجاجی دھرنا دیا ہے اور یہ دھرنا کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بدستور جاری ہے۔

بعدا ازاں پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے یاداشت لینے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم نے گذشتہ دو سال کے دوران یہاں چھ احتجاجی مظاہرے کئے لیکن پاکستانی سفارتخانہ ہمارے احتجاج اور مطالبات کی یاداشت کو پاکستانی حکام تک بھیجنے کی بجائے شاید ردی کی ٹوکری کی نظر کردیتا ہے۔ اسلئے یہ احتجاجی دھرنا اور ایمبسی کا گھیراؤ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت پاکستان شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں میں ان کے ہمدرد افراد کو قرار واقعی سزاء نہیں دیتی۔ آخری اطلاعات تک یہ احتجاجی دھرنا و گھیراؤ بدستور جاری ہے اور اس سلسلے میں آسٹریلییا کے دیگر علاقوں سے بھی مظاہرین کی آمد جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 157871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش