0
Monday 30 Apr 2012 21:53

امریکی پولیٹکل کونسلر کی دفترخارجہ طلبی، ڈرون حملے پر احتجاج

امریکی پولیٹکل کونسلر کی دفترخارجہ طلبی، ڈرون حملے پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے ڈرون حملے پر دفتر خارجہ نے امریکی پولیکٹل کونسلر کو طلب کیا اور ڈرون حملوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتے کی بجائے نقصان دہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہیں۔ واضح رہے کہ ميرانشاہ ميں اسکول کی عمارت پر ڈرون حملے ميں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 157896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش