QR CodeQR Code

ڈرون حملے خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی، پاکستان کا امریکہ سے شدید احتجاج

1 May 2012 00:04

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امریکہ سہیل خان نے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل قونصلر جوناتھن پریٹ کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور گزشتہ روز ہونیوالے ڈرون حملے کیخلاف پاکستان کا شدید احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ جات میں گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے پر پاکستان کا سخت احتجاج، امریکی سفارت خانے کے اہلکار کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج ان کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امریکہ سہیل خان نے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل قونصلر جوناتھن پریٹ کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور گزشتہ روز ہونیوالے ڈرون حملے کیخلاف پاکستان کا شدید احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ ڈرون حملے ہماری خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ڈرون حملے غیرقانونی اور ناقابل قبول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف اسی طرح کا احتجاج واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بھی حوالے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 157912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157912/ڈرون-حملے-خودمختاری-کی-سنگین-خلاف-ورزی-پاکستان-کا-امریکہ-سے-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org