QR CodeQR Code

مزدوروں کے لئے بہتر ماحول، اقتصادی خوشحالی اور مساویانہ مواقع فراہم کریں گے، پاکستان تحریک انصاف

1 May 2012 09:43

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزدور ڈے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کے محنت کش طبقات کو بہترماحول اور انصاف فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ تحریک انصاف ملک بھر کے مزدورں کے حقوق اور مزدور طبقے کے ساتھ ہونے والے استحصال اور ناانصافی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں کو استحصال سے نجات دلانے کیلئے دنیا بھر کے محنت کش طبقات کی جانب سے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یوم مئی (مزدور ڈے) کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کے محنت کش طبقات کو بہترماحول اور انصاف فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ تحریک انصاف ملک بھر کے مزدورں کے حقوق اور مزدور طبقے کے ساتھ ہونے والے استحصال اور ناانصافی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف یقین رکھتی ہے کہ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی مزدور طبقے کی سماجی اور معاشی بہبود پر براہ راست انحصار رکھتی ہے، برسر اقتدارآتے ہی پاکستان تحریک انصاف بہتر ماحول، سماجی و اقتصادی خوشحالی اور ملک بھر میں مزدوروں کیلئے مساویانہ مواقع فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 157976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157976/مزدوروں-کے-لئے-بہتر-ماحول-اقتصادی-خوشحالی-اور-مساویانہ-مواقع-فراہم-کریں-گے-پاکستان-تحریک-انصاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org