0
Tuesday 1 May 2012 10:23
ٹی ٹی پی اور کالعدم سپاہ صحابہ کی حمایت حاصل

لیاری، دہشتگردوں کے نیٹو اسلحہ استعمال کرنیکا انکشاف

لیاری، دہشتگردوں کے نیٹو اسلحہ استعمال کرنیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لیاری آپریشن میں مصروف بعض پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دہشتگرد لیاری میں سکیورٹی فورسز کے خلاف نیٹو فورسز کے لئے آنے والا اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ لیاری میں سکیورٹی فورسز سے نبردآزما دہشتگردوں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم سپاہ صحابہ کی حمایت بھی حاصل ہے، جو عملی طور پر لیاری میں محصور تخریب کاروں کو راکٹ، دستی بم اور ایمونیشن سپلائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم امن کمیٹی اور گینگ وار میں ملوث گروپ کراچی کے شہریوں کو اغواء کرکے طالبان کے ہاتھوں بیچ دیتے تھے، جو ان کی رہائی کے عوض مغویوں کے لواحقین سے بھاری تاوان وصول کیا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گرفتار دہشتگرد شاہد بکک نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم امن کمیٹی کے کارندوں نے طارق روڈ پر واقع ایک معروف مٹھائی کی دکان کے مالک کو اغواء کرکے طالبان کو بیچ دیا ہے، جو اسے وزیرستان ایجنسی لے گئے ہیں اور مذکورہ مٹھائی فروش ہنوز طالبان کی قید میں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد لیاری میں سکیورٹی فورسز کے خلاف نیٹو فورسز کے لئے آنے والا اسلحہ استعمال کر رہے ہیں جس کی گولیاں بکتر بند گاڑیوں کے آرپار ہو رہی ہیں۔ آپریشن میں مصروف افسران نے بتایا کہ پیر کی شب سے سکیورٹی فورسز نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور ہیلی کاپٹرز سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اندرون سندھ سے مزید 200  پولیس کمانڈوز کراچی بلوا لئے ہیں اور سندھ بلوچستان سرحد پر نگرانی کا نظام سخت کر دیا گیا، 4 اسٹینڈ بائی جنریٹرز اور 50  سرچ لائٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ موبائل فون سروس جام کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
خبر کا کوڈ : 157993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش