QR CodeQR Code

جوڈيشل کميشن کا اجلاس سات مئی کو اسلام آباد ميں طلب

1 May 2012 18:36

اسلام ٹائمز:جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدرات چیف جسس افتخار محمد چودھری کریں گے، اجلاس میں ايڈ ہاک اور ايڈيشنل ججز کي تقرري پر غور ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق جوڈيشل کميشن کا اجلاس سات مئی کو اسلام آباد ميں طلب کرليا گيا ہے، جس کی صدارت چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري کريں گے۔ کميشن کے اجلاس ميں سپريم کورٹ ميں ايڈہاک اور ايڈيشنل ججز کي تقرری پر غور کیا جائے گا جبکہ ججز تقرری کي سفارشات پارليمنٹ کی ججز تقرر کميٹی کو بھجوائی جائيں گی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ایم اے شاہد صدیقی اور جسٹس غلام ربانی کو ایڈہاک ججز تعیات کئے جانے کا امکان جبکہ جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی ایکٹنگ جج بنائے جانے کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 158178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158178/جوڈيشل-کميشن-کا-اجلاس-سات-مئی-کو-اسلام-آباد-ميں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org