0
Tuesday 1 May 2012 19:30

ن لیگ اسمبلیوں سے مستعفی ہو پھر بات ہوگی، گیلانی کو وزیراعظم نہیں مانتے، عمران خان

ن لیگ اسمبلیوں سے مستعفی ہو پھر بات ہوگی، گیلانی کو وزیراعظم نہیں مانتے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے حق میں اتوار کو مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ساکھ بہت خراب ہے کونکہ مسلم لیگ ن نے مڈٹرم الیکشن کے کئی مواقع ضائع کروائے ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اتوار کو واک کی جائے گی اور جمہوریت، سپریم کورٹ کو بچانے کیلئے الائنس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے شریف برادران کے خلاف تفصیلی ثبوت دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب مسلم لیگ ن پر اعتماد نہیں کرتی، کیونکہ مسلم لیگ ن اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگر اسمبلیوں سے استعفی دیدے تو پھر بات ہو سکتی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ ن سے اتحاد کے لئے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی شرط عائد کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے تین مرتبہ قوم اور ہمیں دھوکہ دیا، موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن پر اعتبار نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور وفاق کی حکومت سے علیحدہ ہو تو بات ہو سکتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم یوسف رضا گیلانی کو اب وزیراعظم نہیں مانتے، جمہوریت کے نام پر یہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک اپنے فرائض ایمانداری سے انجام نہیں دے رہے۔ نیب کو اپوزیشن کا منہ بند رکھنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، کرپشن ختم کرنے کے لئے نہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے چھ مئی کو اسلام آباد میں مارچ اور ستائیس مئی کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان بھی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 158197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش