QR CodeQR Code

ن ليگ نے لانگ مارچ کيا تو اس سے بڑا مارچ اور رائیونڈ کا گھیراو کرينگے، شرجيل ميمن

1 May 2012 23:05

اسلام ٹائمز: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں اے پی ڈی ایم کو دھوکہ دے کر الیکشن میں حصہ لینے والے نواز شریف آج اخلاقیات کی بات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف نے لانگ مارچ کیا تو جیالے اس سے دس گنا بڑا قافلہ لے کر لاہور اور رائیونڈ جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں اے پی ڈی ایم کو دھوکہ دے کر الیکشن میں حصہ لینے والے نواز شریف آج اخلاقیات کی بات کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اب توہین عدالت کیس میں بابر اعوان ان کی پیروی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص خود معافی مانگ رہا ہو وہ ان کی پیروی کیسے کر سکے گا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پي پي رہنما شرجيل انعام ميمن نے کہا ہے کہ شريف برادران 2 پہلوان ہيں جو اکھاڑے ميں اتر آئے ہيں، جس کا مقصد ملک کو 90ء کي دہائي ميں لے کر جانا ہے، مسلم ليگ (ن) لانگ مارچ کا ڈرامہ اليکشن کي وجہ سے کر رہي ہے۔ انہوں نے لانگ مارچ کيا اس سے بڑا مارچ ہم کريں گے اور رائے ونڈ کا گھيراو کيا جائے گا۔ کراچي ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پي پي رہنما اور رکن صوبائي اسمبلي شرجيل انعام ميمن کا کہنا ہے کہ بابر اعوان آج کے بعد ميرے وکيل نہيں ہوں گے، بابر اعوان خود معافي مانگ کر آئے ہيں تو ميرا مقدمہ کيسے لڑيں گے۔
 
اخباري اطلاعات کے مطابق 8.6 ارب کي کرپشن مسلم ليگ (ن) نے کي ہے، نواز شريف 63 فيصد ملک پر حکمراني کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ شريف برادران دو پہلوان ہيں جو سياسي اکھاڑے ميں اتر آئے ہيں، جس کا مقصد ملک کو 90ء کي دہائي ميں لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ليگ (ن) لانگ مارچ کا ڈرامہ اليکشن کي وجہ سے کر رہي ہے، اگر وہ لانگ مارچ کريں گے تو اس سے بڑا مارچ ہم کريں گے۔ شريف برادران ميں اخلاقي جرأت ہوتي تو پرويز مشرف کے خلاف لانگ مارج کرتے، لانگ مارچ کے جواب ميں رائے ونڈ کا گھيراو کيا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 158230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158230/ن-ليگ-نے-لانگ-مارچ-کيا-اس-سے-بڑا-اور-رائیونڈ-کا-گھیراو-کرينگے-شرجيل-ميمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org