0
Tuesday 1 May 2012 23:22

سریاب روڈ پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، ایف سی اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی

سریاب روڈ پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، ایف سی اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول حملہ کیا گیا ہے۔ دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 ایف سی ہلکاروں سمیت 19 زخمی ہو گئے رکشے اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے اپنے مزموم مقاصد کے لیے پھر انتخاب کیا سریاب روڈ کا جہاں سبی سے راشن لینے آنے والے ایف سی قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے گورنمٹ ڈگری کالج ہاسٹل کے اردگرد تباہی پھیل گئی۔ دہشت گردی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ 5 ایف سی اہلکاروں سمیت 19 زخمیوں کو سول اسپتال لے جایا گیا۔ دھماکے سے 4 رکشے بھی تباہ ہوئے اور ایف سی کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ فائر برگیڈ نے گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا اور تباہ شدہ گاڑیاں ہٹا کر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دھماکے میں تیس سے چالیس کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں بظاہر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 158234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش