QR CodeQR Code

10 سے زائد دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر

1 May 2012 23:58

اسلام ٹائمز: ان ملزمان کی مردہ یا زندہ گرفتاری یا ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو حکومت سندھ کی جانب سے انعام دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے لیاری گینگ وار سمیت تحریک طالبان کے دس سے زائد دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ان ملزمان کے سر کی قیمت کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی جس کی انہوں نے منظوری دیدی ہے۔ جن لوگوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے ان میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے، بابا لاڈلا کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے، الیاس عرف پپو کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے، راشد عرف ریکھا کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ روپے، ابراہیم کچھی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے، تحریک طالبان کے زمان محسود کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے، خیر محمد محسود کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان ملزمان کی مردہ یا زندہ گرفتاری یا ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو حکومت سندھ کی جانب سے انعام دیا جائیگا۔ 


  


خبر کا کوڈ: 158237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158237/10-سے-زائد-دہشتگردوں-کے-سر-کی-قیمت-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org