0
Wednesday 2 May 2012 08:50

پاک امریکہ غلط فہمیاں نئی نہیں، پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، جنرل ڈیمپسی

پاک امریکہ غلط فہمیاں نئی نہیں، پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، جنرل ڈیمپسی
اسلام ٹائمز۔ امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہیں۔ پاک اور امریکی افواج کے درمیان رابطے بڑھنے چاہئیں۔ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلقات ان کے کیریئر کا مشکل ترین ٹاسک ہیں۔ امریکا اور پاکستان میں غلط فہمیاں نئی نہیں اور کچھ معاملات پر کئی دہائیوں سے بداعتمادی پائی جاتی ہے۔ ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں پاکستان اور امریکی فوجیوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے، لیکن مشترکہ تربیتی پروگرام ختم ہونے پر فاصلے پیدا ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تشویش کا باعث ہیں۔ پاک فوج کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم ہونے کے سوال پر مارٹن ڈیمپسی نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 158294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش