QR CodeQR Code

افغانستان،خودکش کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک

2 May 2012 10:35

اسلام ٹائمز: افغان پوليس سربراہ نے بتايا کہ جلال آباد روڈ پر کار بم دھماکہ ہوا تاہم اس ميں ميں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ اس کے بعد کابل ميں غير ملکيوں کے گيسٹ ہائوس کے قريب خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتيجے ميں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آور نے سفارت کاروں کے رہائشی کمپلیکس کی دیوار سے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں محافظ سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے امریکی صدر اوباما کی کابل سے روانگی کے بعد امریکی سفارت خانے کے قریب تین دھماکے ہوئے تھے۔ طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امريکی صدرباراک اوباما کے دورہ افغانستان کے موقع پر کابل ميں پے در پے دھماکے ہوئے ہيں۔ افغان پوليس سربراہ نے بتايا کہ جلال آباد روڈ پر کار بم دھماکہ ہوا تاہم اس ميں ميں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ اس کے بعد کابل ميں غير ملکيوں کے گيسٹ ہائوس کے قريب خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتيجے ميں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ امريکی سفارتخانہ کابل شہر کے وسط ميں واقع ہے جبکہ جلال آباد روڈ پر فوجی اڈے قائم ہيں۔


خبر کا کوڈ: 158305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158305/افغانستان-خودکش-کار-بم-دھماکے-میں-6-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org