0
Wednesday 2 May 2012 22:41

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت شروع ہوا، وقفہ سوالات کا آغاز ہوتے ہی مسلم لیگ ن نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ڈیسک بجانا شروع کر دیئے، اپوزیشن ارکان نے وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں، مسلم لیگ ن کے اراکین نے وقفہ سوالات میں حصہ نہیں لیا، اپوزیشن اراکین کی اکثریت وزیراعظم کی خالی نشست کے قریب جمع ہوئی اور شیم شیم، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو، گو گیلانی گو اور کرپٹ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے، اس موقع پر اسپیکر نے انہیں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کے تقدس کا خیال کریں، اراکین کا رویہ باعث شرم ہے، ہنگامہ آرائی کے دوران اراکین ن لیگ نے پلے کارڈز بھی ایوان میں لہرائے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، نواز لیگ کی ہنگامہ آرائی کے دوران وقفہ سوالات کی کارروائی مکمل کی گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 158492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش