0
Wednesday 2 May 2012 23:03

ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، پاک امریکہ تعلقات، نیٹو سپلائی پر تبادلہ خیال

ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، پاک امریکہ تعلقات، نیٹو سپلائی پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں صدر مملکت کے رواں ماہ دورہ امریکہ سمیت گیاری سیکٹر میں جاری امدادی کارروائیوں اور علاقائی سیکورٹی صورت حال سمیت ملکی اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہرالسلام نے پاک افغان سرحد پر پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے مابین خفیہ اداروں کی سطح کے اور سرحدی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اجلاس کو بریفننگ دی۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان میں عالمی افواج کیساتھ تعاون کی مختلف جہتیں پارلیمانی قرارداد کی روشنی میں غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء حنا ربانی کھر، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور رحمان ملک کے علاوہ امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان، وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی شرکت کی۔

صدر اور وزير اعظم کي زير صدارت اعلی سطح کے اجلاس ميں پاک امريکا تعلقات، نيٹو سپلائي کی بحالی، پارليمانی سفارشات کے باوجود امريکی ڈرون حملے اور ملکي سلامتی سے متعلق امور پر مشاورت کي گئی ہے۔ ايوان صدر ميں ہونے والے اجلاس ميں وزير خارجہ حنا رباني کھر، وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک، امريکا ميں پاکستان کي سفير شيری رحمان، آرمی چيف جنرل اشفاق پرويز کيانی بھی شريک تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ميں پاک امريکا تعلقات، نيٹو سپلائي کي بحالي، حاليہ سہ فريقی کانفرنس کے نتائج اور پارليمنٹ کي سفارشات کے بعد امريکي ڈرون حملے سے متعلق امور پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ اس کے علاوہ اجلاس ميں رواں ماہ شکاگو ميں ہونے والي نيٹو سمٹ ميں شرکت، ملک کي مجموعي سيکيورٹی صورتحال اور خطے کے امور پر بھي تبادلہ خيال ہوا۔ اجلاس کے دوران گياری ميں سرچ اينڈ ريسکيو آپريشن پر بريفنگ بھي دي گئی۔


خبر کا کوڈ : 158498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش