QR CodeQR Code

افغانستان، طالبان کا موسم بہار کے حملوں کے آغاز کا اعلان

3 May 2012 01:36

اسلام ٹائمز: اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ حملوں کی اس لہر کے پہلے اہداف غیر ملکی فوجی، ان کے مشیر، ان کے کنٹریکٹر اور وہ تمام ہوں گے جو ان کی فوجی اور انٹیلی جنس مدد کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان بھر میں موسم بہار کے حملوں کا آغاز کر رہے ہیں، اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ حملوں کی اس لہر کے پہلے اہداف غیرملکی فوجی، ان کے مشیر، ان کے کنٹریکٹرز اور وہ تمام ہوں گے جو ان کی فوجی اور انٹیلی جنس مدد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج کابل میں ہونے والے حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر باراک اوبامہ نے افغانستان میں مستقل اڈے بنانے کی اپنی خواہش ترک کرنے سے متعلق بیان بھی جاری کیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 158530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158530/افغانستان-طالبان-کا-موسم-بہار-کے-حملوں-آغاز-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org