0
Thursday 3 May 2012 19:26

ڈرون حملوں اورقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعے کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایاجائے گا، مولانافضل الرحمن خلیل

ڈرون حملوں اورقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعے کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایاجائے گا، مولانافضل الرحمن خلیل
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء وانصارالامہ کے امیرمولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے ڈرون حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعدحکومت پرفرض ہوگیاہے کہ حکومت ڈرون طیارے مارگرائے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرردادکے بعدامریکاکایہ اعلان پاکستان پرحملے کے مترادف ہے۔ امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی دہشت گردی ہے۔ ڈرون حملوں اورقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پورے ملک میں یوم احتجاج منایاجائے گا مساجدمیں قراردادیں اور شہر شہر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے دفاع پاکستان میں شامل مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تحریک دفاع پاکستان کے سربراہ زاہدبختاوری، امن پارٹی کے سربراہ حاجی گلزاراعوان، اہل سنت والجماعت کے رہنماء مولاناتنویرعلوی، انصارالامہ کے رہنماء ڈاکٹربدرنیازی، مولاناسلطان محمودضیاء، مولاناسجادشاہد، جمعیت علماء اسلام س کے رہنماء مولانامحمودالحسن بالاکوٹی ویگرشامل تھے مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ ملعون امریکی پادری ٹیری جونزدہشت گردہے جو صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ہی مجرم نہیں بلکہ اس نے کتاب ہدایت کی بے حرمتی کرکے تمام الہامی مذاہب اور انبیائے کرام کی توہین کی ہے قرآن پاک کی توہین کرنیوالے ظالم افراد دراصل اسلام کے پھیلاؤسے خائف ہیں۔ وہ بخوبی سمجھتے ہیں کہ قرآن کے دلائل و براہین کا مقابلہ ان کے لئے کرنا مشکل ہے۔ 

مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ مسلمان ملک اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سے علیحدگی اختیار کریں نیٹوسپلائی سمیت ہرقسم کاتعاون ختم کیاجائے ڈالر اور پاؤنڈ کی غلامی سے نکل کر امت مسلمہ کے سامنے جرا ت مندانہ لائحہ عمل پیش کیاجائے مسلم حکمرانوں کے بزدلانہ رویہ کی وجہ سے مغربی ممالک اسلام اور قرآن کی بے حرمتی کر رہے ہیں پاکستانی حکمران بھی معذرت خواہانہ رویہ ترک کردیں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے گستاخوں کو دندان شکن جواب دینے کی ضرورت امریکا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے اس کے خوفناک نتائج سے بالکل نابلد ہیں قرآن پاک میں اللہ کا واضح حکم موجود ہے کہ اسلام، قرآن اور انبیاء کا مذاق اڑانے والوں کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کئے جائیں انہوں نے کہا کہ توہین قرآن کے مسئلہ پر مسلم حکمران متحد ہو جائیں پاکستانی حکمران قرآن مجید کے بے حرمتی کرنے والے نام نہاد اتحاد سے فوری طور پر باہر نکل آئیں۔ 

مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ امریکہ اور نیٹو فورسز کی جنگ اصل میں دہشت گردی نہیں اسلام اور قرآن کے خلاف ہے غیور پاکستانی قوم قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گستاخوں کیلئے سپلائی لائن کسی صورت بحال نہیں ہونے دے گی۔ افغانستان میں بدترین شکست کے بعد امریکیوں کی جانب سے منظم منصوبہ بندی کے تحت گستاخیاں کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 158697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش