QR CodeQR Code

فرینڈلی اپوزیشن، مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف احتجاج موخر کر دیا

4 May 2012 19:07

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز میں ہی مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں 9 مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں 5 مئی سے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کےخلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک حکومت کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال موخر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ واضع رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز میں ہی مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں 9 مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں 5 مئی سے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے بتایا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔ پرویز ملک نے بتایا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 158879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158879/فرینڈلی-اپوزیشن-مسلم-لیگ-ن-نے-حکومت-کے-خلاف-احتجاج-موخر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org