0
Friday 4 May 2012 22:39

توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان کو 400 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، عالمی بينک

توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان کو 400 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، عالمی بينک
اسلام ٹائمز۔ عالمی بينک کا کہنا ہے کہ توانائي بحران کے باعث پاکستان کو سالانہ 400 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، لہذا اس شعبے ميں اصلاحات کي فوري ضرورت ہے۔ عالمي بينک نے پاکستان پروگريس رپورٹ 2014-2010ء کے نام سے ايک رپورٹ جاري کي ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ ملک ميں گزشتہ 2 سالوں کے دوران بجلي کے نرخ 75 فيصد بڑھے ہيں مگر اب بھي بجلي اور گيس کے شعبوں ميں مزيد فوري اصلاحات کي سخت ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالي سال 13-2012ء ميں پاکستان کي معيشت 4.2 فيصد کي رفتار سے ترقي کرسکتي ہے جبکہ مالي خسارہ 5.5 فيصد رہنے کا تخمينہ ہے۔ رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ مالي سال 13-2012ء ميں پاکستان کي ٹيکس آمدني معيشت کے 10 فيصد کے برابر ہو گي جو دوسرے ممالک کے مقابلے ميں بہت کم شرح ہے۔
خبر کا کوڈ : 158899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش