0
Friday 4 May 2012 22:49

پشاور میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

پشاور میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی ميں بم دھماکے کے باعث ايک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ مکان مکمل تباہ اور قريبی مسجد کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکہ پشاور کے مضافاتی علاقے متنی ميں سابق ڈسٹرکٹ کونسلر عرب گل کے گھر کے قريب ہوا، پوليس کے مطابق نامعلوم افراد نے عرب گل کے گھر کے باہر گاڑی کھڑ کر رکھی تھی، جس ميں موجود دھماکہ خيز مواد کے پھٹنے سے مکان کے چار کمرے مکمل طور پر تباہ جبکہ قريبی مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے. دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے ميں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کرديا گيا جبکہ ايس پی رورل شفيع اللہ خان کے مطابق دھماکا ديرينہ دشمني کا نتيجہ ہوسکتا ہے، دوسری جانب شہر کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 158901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش