QR CodeQR Code

نوید قمر کی ایران کو 10 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنیکی ہدایت

4 May 2012 23:11

اسلام ٹائمز: اس سلسلے میں گذشہ ماہ مذاکرات تہران میں ہوئے تھے اور ایران نے گندم مئی کے ماہ میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان جلد از جلد گندم بھیج کر کھاد منگوا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے ایران کو دس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے کابینہ کی سب کمیٹی کی صدارت کے دوران کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران سے کھاد لے کر اسکو چاول اور گندم دی جائے گی۔ اس سلسلے میں گذشہ ماہ مذاکرات تہران میں ہوئے تھے اور ایران نے گندم مئی کے ماہ میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان جلد از جلد گندم بھیج کر کھاد منگوا سکتا ہے، تاکہ آئندہ خریف کی فصل کیلئے پاکستان کے پاس یوریا کی مناسب مقدار موجود ہو۔


خبر کا کوڈ: 158907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158907/نوید-قمر-کی-ایران-کو-10-لاکھ-ٹن-گندم-برآمد-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org