0
Saturday 5 May 2012 00:52

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جماعتہ الدعوہ کا یوم احتجاج

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جماعتہ الدعوہ کا یوم احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے قرآن پاک کی (نعوذ باللہ) بے حرمتی کیخلاف جماعتہ الدعوہ اور تحریک حرمت رسول ص پاکستان کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی جماعتہ الدعوہ  اور تحریک حرمت رسول ص کے کارکنوں نے ملعون پادری کی ناپاک جسارت کیخلاف یوم سیاہ منایا۔ ملتان میں جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام کئی مقامات پر مساجد کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صلیبی و یہودی مسلمانوں کے مقابلہ میں اپنے نظاموں کو بکھرتے ہوئے اور اسلام کی دعوت کو تیزی سے پھیلتا دیکھ کر گستاخیاں کر رہے ہیں۔
 
ملتان میں خطبہ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتہ الدعوہ جنوبی پنجاب پروفیسرعطا اللہ غلزئی نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو فورسز کی جنگ اصل میں دہشت گردی نہیں اسلام اور قرآن کیخلاف ہے، امریکی حکام کی نگرانی میں (نعوذ باللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران امریکہ اور نیٹو فورسز کیلئے سپلائی بحال کر رہے ہیں۔  ضلعی امیر جماعتہ الدعوہ ملتان حافظ عبدالغفار نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اس گستاخی پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ قرآن پاک کی (نعوذ باللہ) بے حرمتی کرنیوالوں کو دندان شکن جواب دینے کی ضرورت ہے۔
 
تحریک حرمت رسول ص کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عبدالرحمن سیاف نے کہا کہ یہ سب امریکی حکومت کی شہ پر ہو رہا ہے، پوپ جان پال اور تمام صلیبی حکمران اس میں ملوث ہیں، امریکہ اسلام دشمنی کی انتہا پر پہنچ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 158930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش