0
Saturday 5 May 2012 01:13

مختلف دینی جماعتوں کا قرآن کی بے حرمتی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج

مختلف دینی جماعتوں کا قرآن کی بے حرمتی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج
اسلام ٹائمز۔ عیسائی پادری کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں، دفاع پاکستان کونسل، جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق )، انٹرنیشنل ختم نبوت ص موومنٹ، پاکستان علماء کونسل، تحریک امارت شرعیہ پاکستان، مجلس رابطہ العلما، عالمی انجمن خدام الدین نے ملک بھر میں یوم احتجاج منایا، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، جلسے ہوئے، حرمت قرآن کانفرنسرز اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق، مولانا ڈاکٹر اجمل قادری، مولانا بشیر احمد شاد، مولانا مخدوم منظور احمد، مولانا عبدالروف فاروقی، مولانا محمد رمضان علوی، مولانا عاصم مخدوم، علامہ ظہیر الدین بابر، مولانا عبدالرب امجد، انٹر نیشنل ختم نبوت ص موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج و دیگر علماء نے کہا کہ عیسائی پادری نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ابھارنے کی ایک ناپاک جسارت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت امریکی سفیر کو ملک بدر کرکے سفارتی تعلقات فی الفور ختم کرے، ہم قران مجید کی عزت اور عظمت کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام گستاخ ملک کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کریں، انہوں نے مسلمانان عالم سے اپیل ہے کہ وہ بھی اسلام کے خلاف گستاخانہ کردار ادا کرنے والے ممالک کا ہر قسم کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 158935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش