QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں نجی اور سرکاری اسکول ہفتہ وار 2چھٹیوں سے مستثنیٰ

5 May 2012 01:04

اسلام ٹائمز:وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نصاب کی بروقت تکمیل کیلئے اسکولز کو 2چھٹیوں کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولوں کو ہفتہ وار 2 چھٹیوں کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دے دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق صوبے میں تعلیم کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نصاب کی بروقت تکمیل کیلئے اسکولز کو 2 چھٹیوں کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام ضلعی دفاتر بھی ہفتے کے روز کھلے رہیں گے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں بھی اتوار کے علاوہ ہفتہ کو تعطیل کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 158938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/158938/خیبر-پختونخوا-میں-نجی-اور-سرکاری-اسکول-ہفتہ-وار-2چھٹیوں-سے-مستثنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org