0
Saturday 5 May 2012 13:14

سرائیکی صوبہ قرارداد منظور نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا، عبدالقادر گیلانی

سرائیکی صوبہ قرارداد منظور نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا، عبدالقادر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے اور رکن صوبائی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سرائیکی صوبے کی قرارداد منظور نہ کی گئی تو صادق آباد سے تخت لاہور تک لانگ مارچ کریں گے، ملتان میں نو منتخب ایم پی اے عثمان بھٹی کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں چار نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں بلکہ صرف سرائیکی عوام کا الگ صوبے کا مطالبہ ہے۔ مسلم لیگ ن موجودہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتی تو پھر چار صوبوں کی قرارداد کس لئے جمع کرائی گئی، ایک سوال کے جواب میں عبد القادر گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات سے نہیں ڈرتے۔
خبر کا کوڈ : 158964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش