0
Saturday 5 May 2012 08:57

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سرحدی علاقہ شوال کے گاؤں درئی نشتر میں آج علی الصبح امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں ۸ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاحال 5 امریکی جاسوس طیارے فضا میں موجود ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ميں جاسوس طيارے کے ميزائل حملے ميں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے درئی نشتر ميں جاسوس طيارے سے ايک گھر پر دو ميزائل داغے گئے۔ ميزائل حملے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگيا اور اس ميں موجود 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد علاقے پر چار جاسوس طياروں کی پروازيں جاری رہيں، جس کے باعث امدادی کاموں ميں تاخير کا سامنا رہا۔ ہلاک ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہيں ہوسکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 158989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش