0
Friday 27 Nov 2009 12:39

ایرانی عازمین حج کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کے مسلم امہ اتحاد کے حق اور مسلم دشمنوں کیخلاف نعرے

ایرانی عازمین حج کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کے مسلم امہ اتحاد کے حق اور مسلم دشمنوں کیخلاف نعرے
عرفات:حج کے موقع پر ایرانی زائرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین مسلم امہ اتحاد کے حق اور مسلم دشمنوں کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کی قیادت ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ محمد ری شہری کر رہے تھے اس موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ آیت اللہ محمد ری شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں حج کے موقع پر اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمان آپس میں متحد ہو جائیں اور مقبوضہ بیت المقدس،عراق، افغانستان اور یمن میں مسائل جیسے معاملات پر توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 15900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش