QR CodeQR Code

ایرانی عازمین حج کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کے مسلم امہ اتحاد کے حق اور مسلم دشمنوں کیخلاف نعرے

27 Nov 2009 12:39

حج کے موقع پر ایرانی زائرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین مسلم امہ اتحاد کے حق اور مسلم دشمنوں کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کی قیادت ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے


عرفات:حج کے موقع پر ایرانی زائرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین مسلم امہ اتحاد کے حق اور مسلم دشمنوں کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کی قیادت ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ محمد ری شہری کر رہے تھے اس موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ آیت اللہ محمد ری شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں حج کے موقع پر اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمان آپس میں متحد ہو جائیں اور مقبوضہ بیت المقدس،عراق، افغانستان اور یمن میں مسائل جیسے معاملات پر توجہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 15900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15900/ایرانی-عازمین-حج-کا-احتجاجی-مظاہرہ-مظاہرین-کے-مسلم-امہ-اتحاد-حق-اور-دشمنوں-کیخلاف-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org