0
Friday 27 Nov 2009 12:58

حج کے عظیم اجتماع کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

حج کے عظیم اجتماع کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
تہران:رہبر انقلاب اسلامی ایران نے حج کے عظیم اجتماع کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ غاصب قوتيں ہی اس علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور ان کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں جو  صحرائے عرفات میں مشرکین سے برائت کے اظہار کے لئے منعقد کئے گئے اجتماع میں پڑھا گیا،فرمایا اس علاقے میں امریکہ کی زیر سرکردگی مغربی ملکوں کی افواج کی بلا روٹوک تحکمانہ انداز میں آمد سے قبل علاقے کے عوام کو ان تمام مصائب و آلام کا سامنا نہيں تھا۔رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ غاصب قوتيں ایک طرف فلسطین لبنان اور ديگر علاقوں میں ان تحریکوں کو جو اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جدوجہد کر رہی ہيں دہشت گرد کہتی ہیں اور دوسری طرف وحشیانہ نوعیت کی فرقہ وارانہ اور قومیتی دہشت گردی کو علاقے کی قوموں میں رواج دے رہی ہیں،اور ان کی سرپرستی کر رہی ہيں۔رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں دنیا کے گوشہ و کنار سے طواف کعبہ اور زیارت حرم نبوی کے اشتیاق میں سرزمین وحی پہنچنے والے مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے یمن میں جاری برادر کشی کو امت مسلمہ کے دل پر ایک تازہ داغ قرار دیا اور فرمایا کہ امت مسلمہ کو آج پہلے سے بھی زیادہ اتحاد و ہمدلی کی ضرورت ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دشمن کے مقابلے ميں استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے آج اس استقامت کے ایک مکمل نمونے میں تبدیل ہو چکا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ گذشتہ تیس برسوں کے دوران مختلف ہتھکنڈے،سازشیں،دشمنی،بغاوت اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ سے لے کر اقتصادی پابندیوں اور مالی اثاثوں کو منجمد کرنے تک اور نفسیاتی و تشہیراتی جنگ سے لے کر ایران میں علمی و سائنسی ترقی منجملہ ایٹمی میدانوں میں ترقی و پیشرفت کو روکنے کی کوششوں اور حتی حالیہ شاندار صدارتی انتخابات میں کھلی مداخلت اور بعض گروہوں کو اکسانے کی کوششوں تک اور اس کے علاوہ بھی تمام تر سازشیں سب کے سب دشمن کی شکست، ناکامی اور بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئيں اور ایرانی عوام کے سامنے خداوند عالم کا یہ حکم کہ"ان کیدالشیطان کان ضعیفا"ایک بار پھر مجسم ہو گیا۔رہبر انقلاب اسلامی نے حاجیوں کے نام اپنے اس پیغام میں مسلم علماء اور خطباء کو بھی نصیحت کی کہ وہ مشرکین سے برائت کو قول و فعل کے ذریعہ محقق کریں۔
خبر کا کوڈ : 15901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش