0
Saturday 5 May 2012 19:24

ن لیگ سے اتحاد کی باتیں پرانی ہو چکی ہیں، چودھری شجاعت

ن لیگ سے اتحاد کی باتیں پرانی ہو چکی ہیں، چودھری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو جلسوں اور ریلیوں کی بجائے ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کی باتیں پُرانی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی میں اضافہ ہو رہا ہے، توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ اب جلد ازجلد آ جانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مواحد حسین شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

چودھری شجاعت حیسن کا کہنا تھا کہ وسط مدتی انتخابات ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتے، اگر کوئی چیز ملک بحران سے نکالے گی وہ قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ گزر گیا اب لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کے قرارداد کی طرح مسلم لیگ ق ہزارہ صوبے کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 159190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش