0
Saturday 28 Nov 2009 13:55

روس:ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 40 ہو گئیں،100 افراد زخمی

روس:ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 40 ہو گئیں،100 افراد زخمی
ماسکو:روس میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہو گئی ہے جبکہ سو سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔امریکا نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین ناوسکی ایکسپریس ماسکو سے سینٹ پیٹرس برگ جا رہی تھی کہ نووگورڈ کے علاقے میں پٹری سے اتر گئی۔حکام کے مطابق متعدد افراد لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ٹرین میں چھ سو اکسٹھ افراد سوار تھے۔روسی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے پہلے دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔۔حادثے کے فوراً بعد وائٹ ہاؤسکی جانب سے گہرے افسوس کا پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 15923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش