QR CodeQR Code

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرر کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہو گا

6 May 2012 22:28

اسلام ٹائمز:چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارت میں ہونے والے کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے دو ایڈہاک اور ایک ایکٹنگ جج کی تقرری کا معاملہ زیر غور آئے گا، وکلاء قیادت کی جانب سے ان تقرریوں کی مخالفت کے باعث اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے یکم مئی کو سبی بار سے خطاب میں انکشاف کیا کہ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کی متوقع اپیل کی صورت میں تین ججز بعض وجوہات کی بنا پرسماعت نہیں کرنا چاہتے اور نو رکنی لارجر بینچ پورا کرنے کےلیے دو ایڈہاک اور ایک ایکٹنگ جج مقرر کرنا پڑے گا۔ جوڈیشل کمیشن کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے گزشتہ سال ریٹائر ہونے والے جسٹس ایم اے شاہد صدیقی اور جسٹس غلام ربانی کو آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈہاک جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال کو آرٹیکل 181 کے مطابق ایکٹنگ جج مقرر کرنے کا ایجنڈا ارکان کو ارسال ہو چکا ہے۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت نے ان تقرریوں کو پیشگی ہی مسترد کردیا ہے۔
2011ء میں بھی بار کی جانب سے مزاحمت پر جوڈیشل کمشن نے جسٹس خلیل الرحمان رمدے اور جسٹس رحمت حسین جعفری کی بطور ایڈہاک جج تقرری کی تجویز ترک کر دی تھی۔ ایڈہاک ججوں کی تقرری میں یہ آئینی مشکل بھی آڑے آئے گی کہ سپریم کورٹ میں اس وقت ایک مستقل جج کی آسامی بھی خالی ہے جسے پُر کیے بغیر ایڈہاک ججز کا تقرر نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 159241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/159241/سپریم-کورٹ-میں-ایڈہاک-ججز-کے-تقرر-کےلیےجوڈیشل-کمیشن-کا-اجلاس-کل-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org