QR CodeQR Code

عمران خان چند دنوں میں نواز شریف سے اہم ملاقات کرینگے، ذرائع

5 May 2012 22:23

اسلام ٹائمز: ن لیگ کے باوثوق ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے لیگی قائد کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ملاقات کے بعد دیگر ہم خیال جماعتوں کو اعتماد میں لیکر پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آئندہ چند دنوں میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، ن لیگ کے باوثوق ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے لیگی قائد کیساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دنوں جانب سے ملاقات طے ہو گئی ہے، جو آئندہ چند دنوں میں رائیونڈ میں ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کو سزاء ملنے کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں جماعتیں ملکر حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گی اور اس سلسلے میں دیگر ہم خیال جماعتوں سے رابطے کر کے انہیں بھی اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ون ٹو ون ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 159247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/159247/عمران-خان-چند-دنوں-میں-نواز-شریف-سے-اہم-ملاقات-کرینگے-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org