0
Saturday 5 May 2012 23:46

لیاری کی صورتحال میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک

لیاری کی صورتحال میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میاں برادران خود بتیس ملین ڈالر قوم کے ملک سے باہر لے گئے۔ پولیس اکیڈمی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میاں برادران خود بتیس ملین ڈالر قوم کے ملک سے باہر لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اب نواز شریف ملک پر رحم کریں۔ لیاری آپریشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر نے مزاحمت کی، جس کے بعد چھاپہ آپریشن میں تبدیل ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف لوگ راکٹ لانچر نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ اور دیگر کالعدم تنظیموں کے لوگ ملوث ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری دینے والوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ لیاری میں آپریشن عوام کی سہولت کے لیے روکا گیا ہے، چند جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے عوام کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتے۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لیاری میں معمولات زندگی بحال پر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کو دئیے جانے والے پیغامات افسوسناک ہیں، نواز شریف قومی مفاد کے خلاف اپنی سیاست بند کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی کی پشت پناہی کے بعد نواز شریف اب لیاری میں بھی جرائم پیشہ افراد کے حمایت کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 159258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش