QR CodeQR Code

یہودی آباد کاری روکنے کا اعلان اسرائیل کی چال ہے،حماس

28 Nov 2009 14:55

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے دس ماہ کے لئے یہودی آباد کاری روکنے کو ایک چال قرار دیا ہے۔جس کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کو دوبارہ بے مقصد مذاکرات کے پھندے میں ڈالنا


غزہ:اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے دس ماہ کے لئے یہودی آباد کاری روکنے کو ایک چال قرار دیا ہے۔جس کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کو دوبارہ بے مقصد مذاکرات کے پھندے میں ڈالنا ہے۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زہری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کو دوبارہ بے مقصد مذاکرات میں مشغو ل کرنا چاہتا ہے۔حماس اسرائیل سے مذاکرات کو مسترد کرتی ہے۔اگر فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا تو وہ قومی جرم کا ارتکاب کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 15926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15926/یہودی-آباد-کاری-روکنے-کا-اعلان-اسرائیل-کی-چال-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org