0
Sunday 6 May 2012 20:43

لوئر کرم، مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی

لوئر کرم، مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی

اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ لوئر کرم اڑوالی میں ایف سی قلعہ کے قریب ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین خواتین اور بچوں سمیت متعد دافراد زخمی ہو گئے، عینی شاہدین کے مطابق اتوار کے روز پار اچنار سے تعلق رکھنے مسافروں کی گاڑی پر لوئر کرم اڑوالی میں ایف سی قلعے کے سامنے ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے تین خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر زخمی ہو گئے، جب کہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔ گاڑی میں سوار مسافروں اور عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوع سے چند قدم کے فاصلے پر ایف سی قلعہ اورچیک پوسٹ واقع ہے، جہاں مسافر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جاتی ہے، لیکن دہشتگردوں کی فائرنگ اور فرار ہونے نے شکوک و شبہات پیدا کر دئیے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 159402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش