QR CodeQR Code

قطر، کویت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، امیر کویت

6 May 2012 19:07

مترجم : ایم صادقی

اسلام ٹائمز: کویت کی سکیورٹی فورس نے حال ہی میں تین گروہ کے اراکین کو گرفتار کیا تھا جن میں اٹھارہ مرد اور تین عورتیں تھیں۔ یہ افراد کویت پارلیمنٹ کے بعض اراکین کے ساتھ مل کر کویت میں بحران پیدا کرنے کی سازشیں تیار کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر کویت نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ قطر، کویت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ لبنانی اخبار الدیار کی ویب سائٹ کے مطابق کویت میں بدامنی پھیلانے والے دہشتگرد گروہوں کی گرفتاری کے بعد امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے سعودی بادشاہ عبداللہ کو ایک خط میں لکھا ہے کہ قطر ان کے ملک کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ کویت کی سکیورٹی فورس نے حال ہی میں تین گروہ کے اراکین کو گرفتار کیا تھا جن میں اٹھارہ مرد اور تین عورتیں تھیں۔ یہ افراد کویت پارلیمنٹ کے بعض اراکین کے ساتھ مل کر کویت میں بحران پیدا کرنے کی سازشیں تیار کر رہے تھے۔ 

گرفتار شدہ افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں قطر کی مالی امداد حاصل ہے اور انہوں نے کویت میں دہشتگردی پھیلانے اور اس ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں تیار کی ہیں۔ قابل ذکر ہے قطر نے مغرب کے اھداف کے تحت عرب ملکوں میں مداخلت کرنے کے پروگرام تیز کر دئيے ہیں۔ ادھر باخبر عرب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے حال ہی میں سعودی عرب کا خفیہ دورہ کرکے امارات اور سعودی عرب کے خلاف قطر کی خفیہ سازشوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ادھر قطر نے شام کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے شام کے مخالفین کے لئے ہتھیار بھیجے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 159455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/159455/قطر-کویت-کے-خلاف-سازشیں-کر-رہا-ہے-امیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org