0
Monday 7 May 2012 00:31

قرآن پاک کی بیحرمتی پر ملعون پادری کیخلاف سنی تحریک کا احتجاج

قرآن پاک کی بیحرمتی پر ملعون پادری کیخلاف سنی تحریک کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام لاہور میں ملعون امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پادری ٹیری جانز کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت سنی تحریک لاہور ڈویڑن کے صدر مولانا مجاہد عبدالرسول نے کی۔ اس موقع پر ملعون پادری کا پتلا بھی جلایا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ٹیری جونز نے دوسری بار قرآن پاک جلا کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ امریکی حکومت اس عمل کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلون پادری امت مسلمہ کا مجرم ہے۔ اسے ان کے حوالے کیا جائے اور مینار پاکستان پر پھانسی کی سزا دی جائے۔ انہوں نے تمام مذاہب کی مقدس کتابوں اور شخصیات کی توہین کی سزا موت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 159500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش