0
Sunday 29 Nov 2009 13:09

جوہری پھیلاؤ کے مرتکب پاکستان اور شمالی کوریا ایران سے زیادہ خطرناک ہیں،روسی صدر

جوہری پھیلاؤ کے مرتکب پاکستان اور شمالی کوریا ایران سے زیادہ خطرناک ہیں،روسی صدر
تل ابیب:روسی صدر دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ عالمی سلامتی کیلئے ایران اتنا خطرناک نہیں ہے جتنے خطرناک جوہری پھیلاؤ کے مرتکب پاکستان اور شمالی کوریا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یہودیوں کے رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک اسرائیلی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایک یہودی رہنما نے بتایا کہ روس نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ اگر ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہو گئے تو پھر تہران حکومت کیخلاف مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ یورپی یہودی کانگریس کے صدر موشے کانتر نے روسی صدر سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ”روس کو ایرانی خطرے پر تشویش ہے لیکن روس پاکستان اور شمالی کوریا کے مقابلے میں ایران کو زیادہ خطرناک نہیں سمجھتا۔ روسی صدر میدیدوف اور روسی وزیر خارجہ عالمی سلامتی کیلئے شمالی کوریا کو زیادہ واضح خطرہ سمجھتے ہیں۔“ موشے نے بتایا کہ روسی صدر نے کہا کہ وہ ہمیشہ پابندیوں کے خلاف رہے ہیں کیونکہ یہ غیر موثر ہوتی ہیں تاہم ہم ایران پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔یہودی رہنماؤں کے مطابق اسرائیلی اور مغربی تحفظات کے باوجود میدیدوف اور لاروف نے ہمارے دل کی باتیں کی ہیں۔ وفد کے رکن پال ایڈلن نے بتایا کہ میدیدوف ایرانی خطرے سے آگاہ ہیں لیکن وہ مذاکرات چاہتے ہیں اور اپنا موقف اسی صورت میں بدلیں گے جب ایرانی خطرہ واضح طور پر سامنے آجائے گا۔وفد کے سربراہ موشے نے بتایا کہ ہم نے ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی پر روس سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 15973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش