0
Monday 7 May 2012 19:05

ميرانشاہ سکیورٹی فورسز پر حملہ، شہيد اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی

ميرانشاہ سکیورٹی فورسز پر حملہ، شہيد اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی
 اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان  میں پاکستانی فوج اور طالبان دہشتگردوں کے درمیاں جھڑپوں میں بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں نو فوجی بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس افسر تاج محمد کے مطابق یہ جھڑپیں میرانشاہ کے قریب ہوئی ہیں۔ 

ادھر ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے حملوں میں ہتھیاروں کی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور دو سو کے قریب ہتھیاروں کی دوکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کھلے عام ہتھیار فروخت ہوتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے دہشتگردوں نے پاکستانی فوج کے دو جوانوں کے سر قلم کر دیئے ہیں۔ طالبان نے جنوبی وزیرستان میں ان فوجی جوانوں کو اغوا کر لیا تھا۔ 

اس سے قبل آئی ايس پی آر کی جانب سے گذشتہ روز جاری اعلاميہ ميں کہا گيا تھا کہ ميرانشاہ ميں طالبان دہشتگردوں نے سکيورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کيا جس کے نتيجہ ميں 9 اہلکار شہيد ہو گئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی ميں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے اور دہشتگردوں کا کمپاونڈ بھی تباہ کر ديا گيا تھا۔  آج 3مزيد اہلکاروں کی لاشيں ميرانشاہ سے مليں جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کي تعداد 12 ہو گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 159784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش