QR CodeQR Code

بابر اعوان نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

7 May 2012 22:18

اسلام ٹائمز۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بابر اعوان نے کہا کہ ایڈہاک ججوں کی تقرری آئینی طور پر درست ہے، اگر ایڈہاک ججوں کی تقرری کی مخالفت کرنا ہے تو اس کی شق آئین سے نکال دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے لائسنس کی بحالی کے لیے راجہ عبدالغفور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ وکالت اس کا واحد روزگار ہے، جو لائسنس کی معطلی سے متاثر ہوا، جن الفاظ کی بناء پر لائسنس معطل کیا ہے اس پر افسوس کرتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں۔ بابر اعوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ دفاع کے لیے کوئی وکیل نہیں کرنا چاہتے، معافی قبول کی جائے، لائسنس معطلی سے متعلق سترہ جنوری کا حکم واپس لیا جائے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بابر اعوان نے کہا کہ ایڈہاک ججوں کی تقرری آئینی طور پر درست ہے، اگر ایڈہاک ججوں کی تقرری کی مخالفت کرنا ہے تو اس کی شق آئین سے نکال دی جائے، انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کر رہے ہیں،


خبر کا کوڈ: 159809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/159809/بابر-اعوان-نے-سپریم-کورٹ-سے-غیرمشروط-معافی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org