0
Monday 7 May 2012 23:02

ماسکو، پیوٹن نے صدارت کی تیسری مدت کیلئے کریملین میں حلف اٹھا لیا

ماسکو، پیوٹن نے صدارت کی تیسری مدت کیلئے کریملین میں حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ روس کے سابق وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ولادی میر پیوٹن اس سے قبل دو مرتبہ روس کے صدر رہ چکے ہیں۔ تیسری مدت کے لئے صدر منتخب ہونے سے پہلے انھوں نے چار سال تک وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دئیے۔ وہ دو ہزار اٹھارہ تک روس کے صدر رہیں گے۔ پیوٹن کے صدر منتخب ہونے پر حزب اختلاف نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز ہزاروں افراد نے ماسکو میں پیوٹن کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صدارتی انتخاب دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق ولادمير پوٹن نے روس کے نئے صدر کي حيثيت سے کريملين ميں حلف اٹھا ليا۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے اپوزيشن رہنما بورس نيمتسوو سميت 120 افراد کو حراست ميں لے ليا گيا۔ سٹي پوليس ڈيپارٹمنٹ کے مطابق حراست ميں ليے گئے تمام مظاہرين کو رہا کرديا جائے گا۔ اتوار کو بھي تقريباً 4 سو افراد نے احتجاج کيا اور جھڑپيں ہوئيں تھيں۔ اتوار سے اب تک گرفتار کيے گئے افراد کي تعداد 6 سو سے زائد ہو گئي ہے۔ حلف برداري کي تقريب ميں سابق اطالوي وزيراعظم برلسکوني، سابق سوويت رہنما ميخائل گاربوچوف سميت 3 ہزار افراد نے شرکت کي۔ حلف اٹھانے کے بعد ملک کے نئے سربراہ کو نيوکلئير پاليسي کا بليک بريف کيس تھما ديا گيا۔
خبر کا کوڈ : 159816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش