0
Tuesday 8 May 2012 11:58

صدر زرداری سے رحمان ملک کی ملاقات، شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

صدر زرداری سے رحمان ملک کی ملاقات، شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لیاری کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رحمان ملک نے اپنے دورہ لیاری کے دوران لوگوں کے جذبات اور خیالات سے متعلق بھی صدر کو آگاہ کیا۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی آپشن بھی استعمال کیے جائیں، تاہم انہوں نے ہدایت کی کہ کارروائی کے دوران عام لوگوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیئے اور اس چیز کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی واضح کی جانی چاہیئے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے لیاری سمیت کراچی میں شرپسندوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ایوان صدر میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر زداری کو لیاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو شرانگیز عناصر کو جلدازجلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔ اس سے پہلے رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو میں لیاری کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کچھ عناصر لیاری میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 159989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش