QR CodeQR Code

یکم جنوری سے پانچ مئی تک شمالی اور جنوبی وزیرستان پر چودہ ڈرؤن میزائل حملے کئے گئے

8 May 2012 12:09

اسلام ٹائمز:حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں کے ان حملے میں 97 سے زائد افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے


اسلام ٹائمز۔ یکم جنوری سے پانچ مئی تک شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان پر چودہ ڈرؤن میزائل حملے کئے گئے ہیں جس میں 97 سے زائد افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو ئے ہیں۔ شمالی وزیرستان پر دس، جنوبی وزیرستان پر چار ڈرون میزائل حملے کئے گئے۔ ڈرون میزائل حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں شمالی وزیرستان پر چار ڈرون میزائل حملوں میں پندرہ افراد جاں بحق، فروری میں شمالی وزیرستان میں چار ڈرون میزائل حملوں میں 33 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو ئے۔

جنوری اور فروری میں جنوبی وزیرستان میں کوئی ڈرون میزائل حملہ نہیں کیا گیا۔ مار چ میں شمالی وزیرستان میں چار ڈرون میزائل حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی، جنوبی وزیرستان میں تین ڈرون میزائل حملے کئے گئے۔ اپریل میں شمالی وزیرستان پر ایک ڈرون میزائل حملہ کیا گیا جس میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ مئی میں شمالی وزیرستان پر ایک ڈرون میزائل حملے میں دس افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ حکومت کی جانب سے ڈرون میزائل حملوں کے خلاف شدید احتجاج شروع کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 159992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/159992/یکم-جنوری-سے-پانچ-مئی-تک-شمالی-اور-جنوبی-وزیرستان-پر-چودہ-ڈرؤن-میزائل-حملے-کئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org