QR CodeQR Code

جمشید دستی کا ن لیگ کیخلاف 13 مئی کو علامتی لانگ مارچ کا اعلان

8 May 2012 17:24

اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے تیسری بار وزیر اعظم بننے کی شرط ختم کرنے پر اے این پی کو صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دی۔


اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکن 13 مئی کو مظفر گڑھ سے ملتان تک علامتی لانگ مارچ کریں گے، یہ بات انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے تیسری بار وزیر اعظم بننے کی شرط ختم کرنے پر اے این پی کو صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دی، جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے آف دی ریکارڈ بات ہو رہی تھی لیکن شریف برادران پنجاب سے اپنی اجارہ داری کھونے کے خوف سے جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بننے دے رہے اور چند سازشی عناصر صوبہ بہاولپور کی بات کر رہے ہیں۔ 

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جب سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی بات کی ہے تب سے مسلم لیگ ن کو وزیر اعظم کی کرپشن نظر آگئی، 4 سال سے وہ خاموش کیوں تھے؟ اب شور صرف اس لئے مچایا جا رہا ہے کہ کہیں جنوبی پنجاب صوبہ بن گیا تو تخت لاہور کی سلطنت چھوٹی نہ ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 160061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160061/جمشید-دستی-کا-ن-لیگ-کیخلاف-13-مئی-کو-علامتی-لانگ-مارچ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org