0
Tuesday 8 May 2012 21:51

عالمی برادری فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی مدد کرے، مہدی عاکف

عالمی برادری فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی مدد کرے، مہدی عاکف
اسلام ٹائمز۔ مصرکی سب سے بڑی دینی اور سیاسی تحریک اخوان المسلمین کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے مطالبات آئینی اور منصفانہ ہیں، اسیران کو ان کے حقوق دلوانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، اخوان المسلمین کے سابق مرشد عام نے ان خیالات کا اظہار مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ اسیران کی نصرت اللہ تعالی کی طرف سے لکھ دی گئی ہے، اسرائیل فلسطینی قیدیوں پر چاہے جس طرح مظالم ڈھائے اسے ایک دن قیدیوں کے مطالبات کے سامنے جھکنا ہے۔
 
مہدی عاکف کا کہنا تھا کہ ہم پوری قوت سے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، ہم ان کی پشت پر ہیں اور پوری امت مسلمہ ان کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران ظلم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،  ان کی بھوک ہڑتال ہو یا فلسطینی عوام کی اپنے حقوق کے لیے مسلح مزاحمت، ہم اس کی کھل کر حمایت جاری رکھیں گے، ڈاکٹر مہدی عاکف نے مصری حکومت، عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں، انہوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل کا ایک فوجی آزاد کرانے کے لیے مصرکی سابق حکومت نے فوری مداخلت کی تھی، اسی طرح ہزاروں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے قاہرہ کو مداخلت کرنی چاہیے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ حماس اور فتح سمیت تمام فلسطینی نمائندہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گلے شکوے ختم کرکے قومی مفاہمت کی راہ جلد از جلد ہموار کرنی چاہیے، سابق آمر صدر حسنی مبارک کے دور میں اسرائیل کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے "کیمپ ڈیوڈ" کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مہدی عاکف نے کہا کہ ان کی جماعت کیمپ ڈیوڈ معاہدے کو مقدس دستاویز نہیں سمجھتی، تاہم عالمی معاہدوں کی پابندی کرتے ہوئے ان معاہدوں میں قومی مفاد کے مطابق ضروری ترامیم کا حق بھی رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 160067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش