QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن کا وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے پر سینیٹ سے احتجاجاً واک آؤٹ

8 May 2012 22:35

اسلام ٹائمز۔ سینیٹ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد گیلانی آئینی وزیراعظم نہیں رہے، اجلاس کل شام تک ملتوی کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا۔ نون لیگ کے ظفر علی شاہ نے کہا کہ وہ حکومت کو نہ مانتے ہوئے احجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں اگر اب بھی یوسف رضا گیلانی کو فیصلہ سمجھ نہیں آ رہا تو کیا برطانوی وزیراعظم انھیں پاکستان کا آئین سمجھائیں گے، رفیق رجوانہ نے کہا کہ گیلانی قوم پر رحم اور فیصلے پر عمل کریں، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ فیصلہ ابھی تک ان کے پاس نہیں آیا۔

عبدالنبی بنگش کا کہنا تھا کہ گیلانی وزیراعظم اور اس ایوان کے قائد ہیں کسی کو ان کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے سعید غنی نے ن لیگ کی قیادت پر تنقید کی تو ان کی ظفر علی شاہ سے جھڑپ ہو گئی۔ سعید غنی نے کہا کہ کیا ن لیگ کی قیادت معاہدے کر کے جدہ نہیں گئی۔ آمروں سے معاہدے کرنے والے اخلاق کا سبق نہ دیں، عدالتوں پر حملے انھوں نے کئے ملٹری کورٹس ہم نے نہیں بنائیں۔ نون لیگ والے جس چیز پر چاہیں مناظرہ کر لیں وہ چیلنج کرتے ہیں۔ اجلاس کل شام تک ملتوی کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 160154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160154/مسلم-لیگ-ن-کا-وزیراعظم-کے-مستعفی-نہ-ہونے-پر-سینیٹ-سے-احتجاجا-واک-آؤٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org