QR CodeQR Code

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بم ناکارہ بنادیا گیا

8 May 2012 23:00

اسلام ٹائمز: پولیس کو اطلاع ملی کہ حمزہ ٹاون پشتخرہ میں سڑک کے کنارے مٹھائی کا ایک مشکوک ڈبہ پڑا ہے، جس پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا، جس نے مشکوک ڈبہ میں نصب دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے پشتخرہ میں سڑک کنارے مٹھائی ڈبے میں نصب بم کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ حمزہ ٹاون پشتخرہ میں سڑک کے کنارے مٹھائی کا ایک مشکوک ڈبہ پڑا ہے، جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا، جس نے مشکوک ڈبہ میں نصب دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، ایس پی کینٹ کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سکول اور مسجد بھی واقع ہیں جبکہ سکول کے بچوں کی گاڑیاں اور لوگ بھی یہاں سے گزرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈبے کو اگر کھول دیا جاتا تو دھماکہ ہوجاتا تاہم بی ڈی سکواڈ کے اہلکاروں نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 160160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160160/پشاور-میں-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-بم-ناکارہ-بنادیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org